۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
القدس ریلی

حوزہ/ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سہیل مطہری نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سہیل احمد مطہری نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ماہ رمضان المبارک کے جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، سندھ بھر میں اے ایس او کے زیر اہتمام القدس احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، اس بات کا اعلان انہوں نے عالمی یوم القدس سے متعلق حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سہیل احمد مطہری نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، جو غاصب اسرائیل کے قبضے میں ہے، بیت المقدس کا مسئلہ فقط سیاسی نہیں بلکہ یہ دینی مسئلہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی القدس ایک دینی تحریک بھی ہے، اس لئے اس تحریک میں جان ڈالنے کیلئے اور اس تحریک کو مضبوط بنانے کیلئے حضرت امام خمینیؒ نے ماہ رمضان المبارک کے جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا حکم دیا۔

سہیل مطہری نے کہا کہ سندھ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا ہوا ہے، رواں سال بھی اصغریہ اسٹوڈنٹس ماہ رمضان المبارک کے جمتہ الوداع یعنی 27 رمضان المبارک 29 اپریل کو حضرت امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی یوم القدس منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بھی عالمی یوم القدس سے متعلق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن عوام میں آگاہی کیلئے مہم چلائی گی، اسی سلسلے میں سندھ بھر میں سیمینارز و دیگر پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ بھر میں اے ایس او کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیگی، مرکزی ریلی کراچی میں ہوگی، جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے، جبکہ سندھ بھر میں پینا فیلکس، پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، حکومت عالمی یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .